کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا اوکاڑہ کا دورہ۔ گورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹر کا معائنہ

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا اوکاڑہ کا دورہ۔ گورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹر کا معائنہ طالب علموں کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے سپرنٹنڈنٹ امتحانات اور نگران عملہ کو ہدائیت کی کہ وہ امتحانی سنٹر کی موثر نگرانی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں طالب علموں کے لئے پینے کے پانی اور امتحانی مرکز میں لائٹنگ کے لئے کئے گئے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے امتحانی مراکز کو بوٹی مافیا سے پاک کرنے کے لئے جو قواعد و ضوابط بنائے ہیں ان پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ طالب علم پر سکون ماحول میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں انہوں نے امتحانی سنٹر کی سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے،امتحانی سنٹر میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدائیت کی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog