توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر فرو جرم عائد کردی

Published on March 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیزپرفردجرم عائدکردی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی ، جسٹس مشیرعالم نے دانیال عزیزکیخلاف چارج شیٹ پڑھ کرسنائی،جس میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز نے عدلیہ کو سکینڈلائزکیا اورعدالتی معاملات میں مداخلت کی،چارج شیٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران نامناسب الفاظ استعمال کئے اورجسٹس اعجاز الاحسن سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ،چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز نے کہا نگراں جج نے نیب ریفرنس تیار کرایا۔عدالت نے آرٹیکل 204اورتوہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت دانیال عزیزپرفردجرم عائدکی، وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes