کشمیرتاکابل سنگین صورتحال ایک بڑی سازش ہے ،پروفیسر غنی بھٹ

Published on March 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments


سرینگر(یو این پی ) مقوبضہ کشمیر میں مسلم کانفرنس کے سربراہ پروفیسرعبدالغنی بٹ نے کشمیرکی سنگین صورتحال کوبڑی سازشسے تعبیرکرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ حالات کی نزاکت کونہ سمجھناہندوپاک کوبھاری پڑسکتاہے ۔انہوں نے کشمیرکی صورتحال کومختلف رنگ دینے کی کوششوں کوخطرناک قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ ماضی کی روشنی میں آج کو سنوارنے پرتوجہ مرکوزنہ کی گئی تواس خطے کاآنے والاکل کسی بڑے انسانی المیہ کی تاریخ بن سکتاہے ۔پروفیسرغنی نے کشت وخون اورمظالم کوبے سودعمل سے تعبیرکرتے ہوئے کہاکہ بندوق کی نوک پرکسی قوم کی تاریخ تحریرنہیں کی جاسکتی ہے ۔ مسلم کانفرنس چیئرمین پروفیسرعبدالغنی بٹ نے اپنے آبائی علاقہ بوٹنگوزینہ گیرکی جامع مسجدہیرپورہ میں نمازجمعہ کے موقعہ پرایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرش تاعرش ہونے والے تغیروتبدل میں رب کائنات کی منشا کارفرماہوتی ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ زمین پرہونے والے جرائم ،فسادات ،زیادتیوں ،سختیوں اورناانصافیوں کیلئے اولادآدم خودذمہ دارہوتاہے کیونکہ وہ اپنے خالق اورمالک سے منہ موڑکراسی کے بندوق پرمظالم ڈھاتاہے ۔انہوں نے قرآن واحادیث کوایک صالح انسان بننے کی مشعل راہ قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ صرف اللہ اوراسکے نبی برحقﷺ کی فرمانبرداری امت مسلمہ کوموجودہ عذاب وعتاب سے نجاب دلاسکتی ہے ۔پروفیسرغنی نے خبردارکیاکہ امریکہ ،روس ،برطانیہ ،اسرائیل اورروس جیسی طاقتیں امت مسلمہ کوملیامیٹ کرنے پرتلی ہوئی ہے اوربدقسمتی سے بیشتر مسلم ممالک کے حکمران بھی اسلام ومسلم دشمن قوتوں کے آلہ کاربن چکے ہیں ۔ مسلم کانفرنس کے چیئرمین نے جنوب ایشیائی خطے کی صورتحال کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرتاکابل جوصورتحال پائی جاتی ہے ،وہ اب ہندوپاک یاافغانستان کے کنٹرول میں نہیں بلکہ اس صورتحال کے درپردہ کئی طاقتورممالک کاہاتھ کارفرماہے۔پروفیسرعبدالغنی بٹ نے ایک ضرب المثل کاترجمہ مٹکے پہ مٹکامٹکے ہوئے چور،،کابل قندھارملک کشمورکاحوالہ دیتے ہوئے خبردارکیاکہ افغانستان اورکشمیرمیں جاری خون آشام اوردردناک سیاسی وعسکری صورتحال انتہاکوپہنچ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب کشمیرہویاکابل کہیں کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتاہے ۔مسلم کانفرنس کے سربراہ کاکہناتھاکہ اب کشمیریاکابل میں صرف ہندوپاک اورافغانستان کاہی عمل دخل یارول نہیں بلکہ دونوں جگہوں پرامریکہ ،روس اورچین کابھی کردارہے ،جسکونظراندازکرناسراسرناعاقبت اندیشی یاتلخ حقیقت سے منہ چرانے جیساہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اورپاکستان جوہری ہتھیاررکھنے والے ممالک ہیں جبکہ متذکرہ بالاتینوں بڑی طاقتیں بھی ایٹمی ہتھیاروں کاانبارجمع کئے ہوئے ہیں ۔پروفیسرغنی نے کہاکہ اب کشمیرکے مسئلے کوعلاقائی یادرطرفہ زاویے یاتناظرمیں نہیں دیکھاجاسکتاہے کیونکہ اب بھارت اورپاکستان چاہتے ہوئے بھی امریکہ ،روس اورچین کی مرضی یارضامندی کے بغیردوطرفہ مسائل کوحل نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال اسبات کی متقاضی ہے کہ بھارت اورپاکستان کے حکمران ،سیاستدان اورپالیسی سازسوچوں کے تنگ وتاریک دائروں سے باہرآنے کی کوشش کریں وگرنہ بچاکھچاواقعہ بھی ان کے ہاتھ سے چلاجائیگا۔پروفیسرعبدالغنی بٹ نے دوکی لڑائی ،تیسرے کافیصلہ یاتیسرے کی جیت کے تناظرمیں خبردارکیاکہ کشمیرکے مسئلے کوبھارت اورپاکستان نے خودکسی تیسری طاقت کی جولی میں ڈالدیاہے ،اوراب وہ چاہ کربھی کچھ نہیں کرپارہے ہیں ۔پروفیسرغنی نے کشت وخون اورمظالم کوبے سودعمل سے تعبیرکرتے ہوئے کہاکہ بندوق کی نوک پرکسی قوم کی تاریخ تحریرنہیں کی جاسکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog