مذہبی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ،متحدہ مجلس عمل بحال، مولانا فضل الرحمان صدر،لیاقت بلوچ سیکرٹری منتخب

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

کراچی (یواین پی)کراچی میں مذہبی سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل منتقل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مذہبی سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس میں ہوا جس میں باہمی اتفاق رائے سے مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر اور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔
اس موقع پر یس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر سب کومبارکباد دیتا ہوں،ان کا کہناتھا کہ ایم ایم اے میں سب جماعتوں کی حیثیت برابرہوگی،صوبوں اور اضلاع میں بھی تنظیم سازی ہو گی اوراسلام آبادمیں کنونشن سینٹرکااعلان بھی کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک میں بے چینی اوراضطراب ہے ،ملک میں قیام امن کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،ایسی حکمت عملی ہونی چاہئے کہ ہرشخص وطن سے محبت کرے۔
متحدہ مجلس عمل کے سربراہ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کاتسلسل ٹوٹنانہیں چاہئے تھا۔ہم ملک میں نئی طرزکی سیاست کاآغازکرناچاہتے ہیں،کوشش کریں گے کہ قوم کی امیدوں پرپورااتریں،ان کا کہناتھا کہ قومی سطح پرایسے اتحادکی ضرورت تھی ،متحدہ مجلس عمل کی تمام جماعتیں صف آرا اورمتحد ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ایک نظریے اورنصب العین کیلئے متحدہونے کااعلان کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme