چیف جسٹس آف پاکستان بھی کرکٹ کے دیوانے

Published on March 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

لاہور(یو این پی) قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا دوسرا الیمینیٹر، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار بھی ہائی وولٹیج میچ دیکھنے میدان میں پہنچ گے۔عام عوام کی طرح چیف جسٹس ثاقب نثار بھی کرکٹ دیوانے، قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھنے کے لیے میدان میں پہنچ گے۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے الیمینیٹر میں مد مقابل پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان کی نجم سیٹھی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ عدالت کے سربراہ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes