قومی اسمبلی کا اجلاس میں خواجہ آصف کاشیریں مزاری سے اتفاق ، سپیکر کی مبارکباد ،ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کاشیریں مزاری سے اتفاق ،سپیکر کی ایوان کومبارک باد ، ایاز صادق کے برجستہ جملے پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔بدھ کو امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہزرہ سرائی پر بحث کے لئے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قرار داد کے مسودے میں کشمیر اور نیو کلیئر معاملات کے نکات کو بھی شامل کیا جائیں جس پروزیرخارجہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ پالیسی بیان میں کچھ تجاویز ہیں جن پر کام ہورہا ہے ، ان دو نکات کو بھی ان میں شامل کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے گرم ماحول میں اس وقت خوش گوار لمحہ بھی آیا ، جب خواجہ آصف نے شیریں مزاری کی بات سے اتفاق کیا تو سپیکر نے برجستہ جملہ کہا کہ آج شیریں مزاری اور خواجہ آصف کے درمیان اتفاق ہوا ہے جس پر ایوان مبارک باد کا مستحق ہے ، ایاز صادق کے اس جملے پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes