پشاور زلمی کے پلیئرز کامران اکمل اور حسن علی کامیابی پر خوش

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments


لاہور(یو این پی)پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل می رسائی پانے والی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل اور حسن علی اپنی ٹیم کی کراچی کنگز کیخلاف کامیابی پر خوشی سے سرشار ہیں جن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بہترین کھیل کا سلسلہ فائنل تک دراز کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیم انتظامیہ نے بہت زیادہ اعتماد دیا جس کی وجہ سے انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ کپتان ڈیرن سیمی،کوچنگ اسٹاف اور ساتھی کھلاڑیوں نے بہت زیادہ سپورٹ کی جس کی وجہ سے یہ میچ یادگار بن گیا جس کی انہیں بہت زیادہ خوشی ہے۔ انہوں نے جیت کا کریڈٹ اپنے بالرز کو بھی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ کون کیا کہتا ہے کیونکہ ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل کی جانب مرکوز ہے اور کسی کو حیرانگی نہ ہو تو انہوں نے میچ سے قبل ہی اس معرکے میں 70 سے 80 رنز بنانے کا کہہ دیا تھا۔ فاسٹ بالر حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر اپنے ردھم میں واپس آگئے ہیں اور ان سے اچھی بالنگ ہو رہی ہے جس کا فائدہ ٹیم کو پہنچ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ میں شامل یونس خان اور ثقلین مشتاق سمیت دیگر نامور سابق کھلاڑیوں کی موجودگی سے اعتماد بھی مل رہا ہے اور وہ ان سے سیکھ بھی رہے ہیں جبکہ ٹیم کا بہت اچھا کامبی نیشن بن گیا ہے۔حسن علی نے اپنے ساتھی کھلاڑی کامران اکمل کے بارے میں کہا کہ ان کیلئے یہ پورا ٹورنامنٹ کامیاب رہا اور آج بھی وہ ٹاپ پر رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes