ہم قائد اعظم کے مقصد اور علامہ اقبال کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں،نوازشریف کا یوم پاکستان پر پیغام

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت، پارلیمان کی مضبوطی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے، آج قرارداد پاکستان کے مقاصد اور ان کے حصول کے لیے جدوجہد کے عزم کا دن ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں مبارک باد دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج ہم قائد اعظم کے مقصد اور علامہ اقبال کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں، پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور دنیا میں باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے، مادر وطن کے دفاع، سلامتی اور حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی گئیں، قربانیوں کی بدولت دہشت گردی مٹ رہی ہے اور امن کے اجالے پھیل رہے ہیں، ہم اپنے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملکی ترقی جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں پنہاں ہے، پاکستان پرعزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا، جمہوریت، پارلیمان کی مضبوطی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ آمریت کے خلاف جمہوریت کی جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme