آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات

Published on April 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)پاک فوج کےسربراہ قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی سیکیوریٹی صورت حال اور باہمی مفادات کے معاملات پر گفت گو کی گئی۔امریکی ناظم الامور و قائم مقام سفیر انجیلا ایگلراورآرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے امریکی صدرجو بائیڈن کی جانب سے ستمبر 2021 تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ خوش حال، مستحکم اور پُر امن افغانستان پاکستان خصوصا اس خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے کی امید ظاہر کی۔امریکی ناظم الامور نےخطے میں استحکام اور امن خصوصا افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انجیلا ایگلر نے افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی امداد کو جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题