پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر پاکستان کی فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہےخالد محمود چوہان

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے آپ کا ووٹ برادری عزم اور کرپش کے خاتمے کے لئے ہوگا۔ہم نے اختلافات ختم کرکے 2018 کے الیکشن میں قائداعظم کے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر پاکستان کی فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہے سیکورٹی ایجنسی کی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں تحریک انصاف کا ورکر ہر اس مہم میں ساتھ دے گا جو پاکستان کے مفاد میں ہے ۔جب تک نیا پاکستان نہیں بنتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گےان خیالات کا اظہارتیس مارچ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ورکر کنونشن سےضلعی صدر وہاڑی تحریک انصاف خالد محمود چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکر کنونشن میں، تحصیل صدر بورےوالا ملک فاروق اعوان ، ضلعی ویمن صدر تحریک انصاف صائمہ نورین ، پی ٹی آئی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن جنوبی پنجاب چوہدری اعجاز اسلم ، نائب صدر تحریک انصاف بورےوالا ملک محمد امتیاز ، چوہدری مختار احمد جٹ ایڈووکیٹ ، عاقب اعجاز بھٹی ، کشف العارفین ، یوسف باجوہ ، امجد خان تجوانہ ، علی سفیان ، انعام الحق ، شکیل انجم ، ملک اخلاق اعوان ، مرزا راشد ستار ، ماجد باری چوہان سمیت پاکستان تحریک انصاف بورےوالا کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ممبر شپ حاصل کی علاوہ ازیں ملک فاروق اعوان ، غلام مصطفی بھٹی ، چوہدری اعجاز اسلم ، کشف العارفین سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes