محمود عباس کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف غزہ کے عوام سراپا احتجاج

Published on March 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

غزہ (یو این پی)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف حالیہ انتقامی اقدامات کے خلاف عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔غزہ کی پٹی میں فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔غزہ میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں کی طرف سے عباس کی پابندیاں اور اسرائیلی ناکہ بندی ۔ ایک سازش کے دو چہرے کے عنوان سے نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صدرمحمود عباس کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر تحریک احرار کے سیکرٹری جنرل خالد ابو ھلال نے صدر عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے عوام کے خلاف انتقامی سیاست ترک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود عباس کا غزہ کی پٹی کے حوالے سے موقف شکست خوردگی کا واضح ثبوت ہے۔ریلی سے خطاب میں دیگر فلسطینی رہ نماں نے بھی صدر محمود عباس کی انتقامی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے نا مناسب اور انتقامی رویہ ترک کرنے پر زور دیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غزہ کی پٹی کے دو ملین عوام کے خلاف نئی انتقامی کارروائیوں کا اعلان کیا تھا جس پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy