خسرہ اور روبیلا کا خاتمہ ایک اہم ترین قدم ہے ڈاکٹر فتح شیر سپرا

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ خصوصاََ والدین اور اساتذہ کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہے
اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹر فتح شیر سپرا نے کہا ہے کہ خسرہ اور روبیلا کا خاتمہ ایک صحت مند معاشرہ کے قیام کی جانب ایک اہم ترین قدم ہے پنجاب حکومت 15نومبرسے خسرہ روبیلا کے خاتمہ کی جو مہم شروع کر رہی ہے اس کو نتیجہ خیز بنانے میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ خصوصاََ والدین اور اساتذہ کو ایک کلیدی کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین علاقہ اور فنون لطیفہ سے جڑے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فنکاروں کی نمائندگی نامور گلوکار مبارک علی خان نے کی ۔عمائدین علاقہ کی نمائندگی اقبال ہنجرا اور طارق مجیدمغل نے کی اس موقع پر شرکاءنے یقین دلایا کہ وہ خسرہ روبیلا کی مہم میں بطور شہری اپنا کردار ادا کریں گے وہ نہ صرف خود اس مہم میں حصہ لیں گے بلکہ اس ویکسئن کی افادیت کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں اقدامات کریں گے ۔ڈاکٹر فتح شیر سپرا نے کہا کہ 9ماہ سے 15سال کے بچوںکو خسرہ روبیلا سے بچانے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے ہماری اجتماعی کاوشیں انشاءاللہ نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes