کراچی؛انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو،کرکٹ جنون عروج پر، پی ایس ایل میلہ ’’آج ‘‘سجے گا

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments


کراچی(یو این پی)انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو،کرکٹ جنون عروج پر، پی ایس ایل میلہ ’’آج ‘‘سجے گا ،انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، لاہور میں پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے، آج پھر ہوگی نیشنل اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی بارش، غیر ملکی کھلاڑی بھی ’’تیار‘‘ گئے ، آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑا ٹاکرا ہوگا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، تاریخی گراؤنڈ میں آخری مرتبہ فروری2009 میں غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے تھے جب پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔پی ایس ایل کے ابتدائی2 ایڈیشنز کے فائنل میچ دبئی اور لاہور میں ہوئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ اور وہ بھی فائنل کھیلا جا رہا ہے، اگرچہ کراچی کنگز کی ٹیم مقابلے سے باہر ہوچکی لیکن شہر میں جوش و خروش واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، زینب مارکیٹ، ایمپریس مارکیٹ، ڈینسو ہال سمیت شاید ہی کوئی بڑی مارکیٹ ہو جہاں پی ایس ایل کی ٹی شرٹس فروخت نہ ہو رہی ہوں۔پاکستان سپر لیگ کی6 ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر کو خیرمقدمی بینرز کے ساتھ شہر کی دیواروں پر سجایا گیا ہے، یہ رونق نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک پر زیادہ دیکھی جا سکتی ہے، حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں 32 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فائنل کے آن لائن اور ٹی سی ایس کے ذریعے فراہم کیے جانے والے ٹکٹ صرف 2 روز میں فروخت ہوگئے۔نیشنل اسٹیڈیم 1987 اور1996 میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ میچزکا بھی میزبان بن چکا، جب شائقین کو سر ویوین رچرڈز اور برائن لارا جیسے عظیم بیٹسمینوں کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملا، اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش جاری جبکہ دونوں پچز اور گراؤنڈ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، یہاں کے انکلوڑر حنیف محمد، وسیم باری، عمران خان اور وسیم اکرم سمیت پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز سے منسوب کیے گئے ہیں، اسٹیڈیم میں دیگر انتظامات کے ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ڈسپنسریاں بھی قائم کر دی گئیں۔واضح رہے کہ کراچی میں شیڈول فائنل میں پشاور زلمی کو اعزاز کا دفاع کرنا ہے،پہلا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری بار چیمپئن بننے کی کوشش کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes