پشاور کی جیت کی خوشی میں شہر بھر میں شدید ہوائی فائرنگ کے خدشات

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

پشاور(یو این پی)پشاورپولیس نے پی ایس ایل فائنل میچ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے ۔ہوائی فائرنگ ،ہلڑبازی اور آتش بازی کر نے والوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی سطح پر خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پشاور کے علماء کرام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مساجد لاوڈ سپیکروں کے ذریعے عوام کو ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کا درس دیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا فائنل میچ ہو گا جبکہ پشاور کی جیت کی خوشی میں شہر بھر میں شدید ہوائی فائرنگ کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں ۔اس سے پہلے کوئٹہ اور کراچی کو شکست دینے کے بعد پشاور بھر میں ہوائی فائرنگ کی گئی تھی تاہم فائنل کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس متحرک ہو گئی ہے ۔سی سی پی او پشاو ر محمد طاہر خا ن کی خصو صی ہدا یت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پشاور پولیس کیساتھ ساتھ ،RRF ،ATS اور سفید کپڑوں میں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں کیونکہ چند لمحوں کی خوشی سے کسی کا گھر اُجڑ سکتا ہے ۔علاوہ ازیں علماء کرام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مساجدمیں لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے عوام کو ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کا درس دیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme