چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ فرد واحد نہیں پارلیمانی بورڈ کرے گا: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرسکتا، چوہدری نثار کے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان کو پارٹی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی پالیسی واضح کردی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے ، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرسکتا بلکہ اس کیلئے مجاز فورم پارلیمانی بورڈ ہے اور وہی پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹر پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سابق وزیر داخلہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کے خلاف بات کر رہے ہیں، پارٹی آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جبکہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر میاں شہباز شریف کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog