امتحا نا ت میں نقل کی ہر سطح پر حو صلہ شکنی کی جا ئے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

Published on March 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments


کراچی (یو این پی)صو با ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ نو یں جما عت سے با ر ہویں جما عت کے سا لا نہ امتحا نا ت میں نقل کے رجحا ن کی ہر سطح پر حو صلہ شکنی کی جا ئے اور نقل کے ذمہ دا رو ں کے خلا ف بلا امتیا ز کا روائی کی جا ئے ۔یہ بات آج انہو ں نے سندھ اسمبلی کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کی ۔انہو ں نے کہا کہ نقل کی حو صلہ شکنی کیلئے رواں سال ہو نے والی اسٹیئر نگ کمیٹی کے اجلا س میں لئے جا نے والے فیصلو ں کے مطا بق سخت اقدا ما ت کر نے کی ضرورت ہے اور نقل کی حو صلہ شکنی درا صل نئی نسل کو قا بل بنا نا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سا لا نہ امتحا نا ت میں مو با ئل فو نز لا نے کی اجا زت نہیں ہے اور یہ متعلقہ امتحانی مرا کز کے سر برا ہ کی بنیا دی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر صو ر ت نقل کا خا تمہ کریں بصو ر ت دیگر نقل کی رو ک تھا م میں نا کا م ہونے والو ں کے خلا ف محکمہ جا تی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔صو با ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے مزید کہا کہ نقل کی رو ک تھام کیلئے تما م اسٹیک ہولڈرز نے بشمو ل اسا تذہ والدین اور سول سو سائٹی کے ارا کین کو مل کر کا م کر نا ہو گا ۔تب ہی اپنے مقا صد حاصل کرسکتے ہیں انہو ں نے والدین سے بھی در خواست کی کہ وہ اپنے بچو ں کو نقل سے رو کیں اور حکومت کے ساتھ تعا ون کریں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کے تما م متعلقہ افسرا ن اور ویجیلنس کمیٹیا ں صو بے بھر میں امتحا نی مرا کز کا دو ر ہ کریں گی اور نقل کر نے اور نقل کروانے والو ں کے خلا ف بلا امتیا ز کا روائی کریں گے ۔انہو ں نے سندھ بھر کے تعلیمی بور ڈز کے سر برا ہو ں کو بھی ہدایت کی کہ وہ امتحا نی مرا کز میں ضروری سہو لیا ت کی فرا ہمی کو یقینی بنا ئیں تا کہ امتحا ن دینے والوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog