سمیرا ملک کی جعلی ڈگری سے متعلق پنجاب فورینزک لیبارٹری کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

Published on March 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

333
اسلام آباد (یوا ین پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے69 خوشاب سے ملک عمر اسلم کے وکیل نے ن لیگ کی سمیرا ملک کی جعلی ڈگری سے متعلق پنجاب فورینزک لیبارٹری کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔سمیرا ملک کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست تحریک انصاف کے ملک عمر اسلم کی طرف سے حامد خان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سولہ فروری 2016 کی پنجاب فورینزک لیبارٹری کی رپورٹ مسترد کی جائے۔ کیونکہ پنجاب فرینزک لیبارٹری کی رپورٹ بظاہر بد نیتی پر مبنی ہے ، حامد خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی اپیل کنندہ کا تعلق اس سیاسی جماعت سے ہے جو پنجاب اور وفاق میں بر سراقتدار ہے دوسری جانب فرینزک رپورٹ مرتب کرنے والے افسران وفاق اور پنجاب حکومت کے زیر اثر ہیں ، درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سمیرا ملک کی تصاویر کے تقابلی جائزے سے دو مختلف خواتین کی تصویر واضح نظر آتی ہیں ، نام نہاد لیبارٹری ایکسپرٹ دونوں خواتین کی تصویر میں نمایاں نظر آنی والی عمروں کے فرق کو نہیں دیکھ سکا۔ درخواست گزار کی تصویر چالیس سال جبکہ امتحان میں حصہ لینے والی لڑکی کی عمر بیس سال کے قریب لگتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题