انصاری برادری کا اکٹھ جوڑ،انصاری متحدہ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا علان

Published on March 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

ہمارا مقصد معاشرہ میں کرپشن ،بدعنوانی اور ناانصافی کا خاتمہ ہے :باؤ اصغر علی
انصاری ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری ڈسپنسری کے سلسلہ میں انصاری کنونشن کا انعقاد منعقد ، انصاری برادری کی شرکت 
شیخوپورہ(یواین پی)انصاری برادری کا اکٹھ جوڑ،انصاری متحدہ موومنٹ کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑنے کا علان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزانصاری ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فیروزوٹواں شیخوپورہ میں فری ڈسپنسری کے سلسلہ میں انصاری کنونشن منعقد کیا گیاجس میں زاہد صدیقی انصاری نے نظامت کے فرائض ادا کیے،صدارت اختر علی انصاری جبکہ مہمانان خصوصی،باؤ اصغرعلی، علی اظفر انصاری،قیصر رضا انصاری،نارووال سے ریاض انصاری،شفیق انصاری،یونس انجم انصاری،شرجیل انجم انصاری،عثمان انصاری انصاری،ڈاکٹر مصطفی انصاری،قاری نصرالحق،منیر جاوید انصاری،بلال انصاری،خالدمحمود انصاری،اصغر انصاری،شہباز گلزار انصاری،ڈاکٹر ظفر صدیق انصاری،عابد انصاری،رمضان انصاری اور ریاض انصاری تھے۔نیلم انصاری اور رضیہ انصاری نے خواتین کی نمائندگی کی،انصاری متحدہ موومنٹ،انصار موومنٹ اور پیس کونسل کے نمائندوں کی موجودگی اس کنونشن کی خاص بات تھی۔عمر حیات انصاری اور چاہت انصاری نے منظوم خراج عقیدت پیش کر کے ماحول کو گرمائے رکھا۔انجنیئرندیم باجوہ ایڈووکیٹ اور انسپکٹرمنشاء انصاری نے بانی صدر اختر علی انصاری کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا،آخر میں اختر علی انصاری ایڈووکیٹ نے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ کنونشن پورے ملک میں ایک ہمہ گیر جدوجہد کا آغاز کرنے ،اپنی مٹی ہوئی قدروں کو بحال کرنے بلکہ سیاسی،سماجی اور فلاحی سطح پر بھی انصاری برادری کو زوال سے نکال کر غلبہ و وقار مہیا کر نے کے لئے منتشر اور متفرق سوچ کے حامل افراد کو ملکی سطح پر ایک موثر وحدت عطا کر کے انصاری برادری کو ایک عظیم اور با وقار طاقت کے روپ میں پیش کرنے کیلئے ممدومعاون ہو گا۔ کنونشن میں لاہور،گجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ سے زاہد غفور انصاری ایڈووکیٹ،قاری نصرالحق انصاری،منیر جاوید انصاری،بلال انصاری کی قیادت میں وفود شامل ہوئے۔تاج انصاری،محبوب انصاری،چاند انصاری،عبدالواحد انصاری،مدثر نازانصاری،احسان الہی انصاری،افضل انصاری،مولوی بشیر انصاری ،سلیم انصاری کی قیادت میں مقامی انصاری برادری نے مل کرآنے والے معزز مہمانوں کا مثالی استقبال کیا،اس اکٹھ جوڑ میں انصار ی برادری نے انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم پر ملک پر میں الیکشن لڑنے کا علان بھی کیا اس حوالے سے انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹرباؤ اصغر علی انصاری نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی پارٹی سے اختلافات نہیں ہمارے اختلافات کرپشن اور معاشرے میں ہونے والی بدعنوانیوں اورناانصافیوں سے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انصاری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے اور مہنگائی ، روزگاری ،نا انصافی ،کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog