انسداد ڈینگی اقداما ت کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے عزوبہ عظیم

Published on October 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

ایس او پیز پر عملد ر آمد کی جو ذمہ داریاں ہیں ان کو ہر صورت میں پورا کیا جائے
اوکاڑہ(یواین پی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عزوبہ عظیم نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقداما ت کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے سرکاری محکموں کے دائرہ اختیار میں صفائی ستھرائی اور طے شدہ ایس او پیز پر عملد ر آمد کے سلسلہ میں جو ذمہ داریاں ہیں ان کو ہر صورت میں پورا کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔انہوں نے ڈسٹر کٹ آفیسر لیبر سمیت میٹنگ سے غیر حاضر افسران کے خلاف اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل میونسپل کارپوریشن کے افسران محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر کباڑ خانہ اور ٹائر مارکیٹوں کے دورے کرے کھلی جگہ پر ٹائر رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے افسران اپنے دوروں کے دوران جو ٹائر بحق سرکار ضبط کریں ان کو بھی احتیاط کے ساتھ سٹور میں رکھا جائے تاکہ ان میں پانی اکھٹا نہ ہوسکے ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے انسداد ڈینگی اقدامات پر عملد ر آمد ویکٹر سر ویلینس اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog