ڈویژن کے چاروں اضلاع میں عشرہ محرم پر سکون گزراثاقب منان

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

 

تمام مسالک میں مثالی اتحاد واتفاق اور مثبت کردار کانتیجہ ہے۔ڈویژنل کمشنر
فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنرثاقب منان،ڈپٹی کمشنر محمد علی،قائمقام آرپی او/سی پی او سہیل چوہدری،کرنل پاک آرمی،رینجرز کے افسران نے میونسپل لائبریری کی چھت سے عاشورہ کے جلوس کی نگرانی کی اور حفاظتی امور کو چوکس رکھا۔ایس ایس پی اپریشنز محمد افضل،اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،سید ایوب بخاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنرنے فیصل آباد ڈویژن میں عشرہ محرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کو کامیاب بنانے پر تمام مکاتب فکر کے علماءکرام،تاجروں،میڈیا اورعام شہریوں کی بھرپورمعاونت کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے قیام امن کے حوالے سے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں عشرہ محرم پر سکون گزراجو کہ تمام مسالک میں مثالی اتحاد واتفاق اور مثبت کردار کانتیجہ ہے۔انہوں نے محرم الحرام کے حساس ایام میں امن کمیٹیز کے اراکین کے ذمہ دارانہ کردار اور مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایسی خوشگوار فضاءامن کیلئے ناگزیر ہے جسے مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔ڈویژنل کمشنر نے چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران واہلکاروں اوررضا کاروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مربوط حکمت عملی سے محرم سیکورٹی پلان اور دیگر امورکوکامیاب بنانے میں مددملی۔انہوں نے محرم جلوسوں ومجالس کے منتظمین کے قابل قدر تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اورمذہبی تقریبات کے انعقاد میں طے شدہ طریقہ کارکی پابندی بھی احساس اورذمہ داری کی اعلیٰ مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈویژن کے ہر طبقہ نے ہمیشہ امن اورمذہبی ہم آہنگی کے قیام کے جذبات کااظہار کیا ہے جس کاعملی مظاہرہ کیاجارہا ہے جو کہ ڈویژن کی نیک نامی اورامن سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔دریں اثناءڈویژنل کمشنرثاقب منان نے یوم عاشور پر انتظامی وحفاظتی امور کا جائزہ لینے کے لئے ڈویژن بھر کا طوفانی دورہ کیا اورفیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں جلوسوں کی سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کئے۔انہوں نے کنٹرول رومز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جبکہ جلوسوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ،پولیس کے افسران،ممبران امن کمیٹی بھی موجود رہے۔انہوں نے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر محکمہ صحت کے کیمپس کی موجودگی،ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیز اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کی دستیابی بھی چیک کی اور جلوسوں کے روٹس میں شامل ہونے والوں کی میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنرز نے یوم عاشور پر کئے گئے انتظامی وحفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes