سلسلہ عالیہ توحیدیہ کا سالانہ عالمی اجتماع 

Published on March 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

لاہور(یواین پی)حضور سرور کائنات ؐ نے اپنی بعثت مبارکہ کا مقصد ہی اچھے اخلاق کی تکمیل بتایا: ’’مجھے بہترین اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا۔‘‘ آپؐ پر اﷲ جل شانہ کا فضل عظیم ہے ۔ آپؐ کا اخلاق حمیدہ اتنا اعلیٰ ہے کہ آپؐ کو اخلاق جمیلہ کی تمام صفاتِ خیر پر تسلط حاصل ہے آپﷺرحمتہ اللعلمین، آپ ﷺشفیع المذنبین، آپ ﷺافضل الا نبیاء ، سیدالمرسلین اور سردار السالکین ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم مسلمان جن کے لئے حضور اقدس ؐ کو اسوۃ حسنہ یعنی اخلاق حسنہ کا مکمل نمونہ بناکر بھیجا گیا آپؐ کی اطاعت اور اتباع کے حوالے سے کہاں کھڑ ے ہیں ؟لہذآپؐ کے امتی ہونے کے ناطے سے فرقہ واریت ، وعدہ خلافی ، جھوٹ ، تکبر، انا پسندی ، بخل ، عیب جوئی اور غیبت وغیرہ کا تو ایک مسلمان مومن و مومنہ کیساتھ دور کا واسطہ بھی نہیں ہونا چاہیئے! جس کے اخلاق عالیہ بہترین ہونگے اسے اتنا ہی قرب الہٰی اور معرفت و حکمت نصیب ہوگی اور اپنے رب کی معرفت و حکمت کے بغیر انسان کو نہ اﷲ کی نعمتوں کی قدر ہوتی ہے اور نہ ہی اپنے خالق و مالک کی ۔اس لیے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے محسن و منعم حقیقی کو پہنچانتے ہوئے اسی کے فرمانبردار اور شکر گزار بندے بن جائیں اور اپنے پیارے رسول کریم سرکار دو عالم ، فخرموجودات، حضرت محمد مصطفیﷺ کے اخلاق عالیہ اپنا ئیں جو سچائی ، ایمانداری، قوت برداشت ، تدبر و فراست ، ثابت قدمی ، جرأت و بہادری ، حیا ، خوفِ خدا، عفوو درگزر ، رحمدلی ، زہدو تقویٰ ، سادگی، شفقت ، صلح پسندی، ضبط و صبر، طہارت و پاکیزگی، عدل و انصاف ، قناعت و فیاضی ، نرم مزاجی ، وعدے کی پابندی، ہمدردی الغرض ہر اس خوبی سے مزین تھے جو اﷲ کو پسند ہے۔
ان خیالات کا اظہار معروف دانشور، مفکر اور سلسلہ عالیہ توحیدیہ کے الشیخ جناب قبلہ غلام رسول شاہد مد ظلہ نے سلسلہ عالیہ توحیدیہ ،نقشبندیہ کے سالانہ عالمی اجتماع کے موقع پر مجلس میلادشریف اورسیرت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہحضور سرور کائنات ﷺ کی اصل فضیلت اور انسانیت پر سب سے بڑا احسان دین اسلام کی تکمیل ہے ،جس پر عمل کرنے سے کوئی بھی شخص دنیا و آخرت میں کامیاب اور اپنے خدا کا مقبول اور محبوب بندہ بن سکتا ہے ۔تکمیل دین درحقیقت معراجِ انسانیت کا منشور ہے ۔جو انسان کو حضور نبی اکرم ﷺ کے وسیلے سے عطا ہوا ۔آپ ؐ کی نبوت و رسالت پرتو تمام انبیاء عالم ارواح ہی میں ایمان لاچکے اب اگر یہود نصاریٰ یا دیگر اقوام دین اسلام میں شامل ہونے سے شرماتی ہیں تو یہ ان کی بدنصیبی اور حقیقت فراموشی ہے ۔!
تقریب کے اختتام پر جناب قبلہ غلام رسول شاہد نے عالمِ اسلام کی یکجہتی ،سربلندی اور ملک و ملت کی فلاح و بقا کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog