آپؐ کا اخلاق حمیدہ اتنا اعلیٰ ہے کہ آپؐ کو اخلاق جمیلہ کی تمام صفاتِ خیر پر تسلط حاصل ہے الشیخ غلام رسول شاہد

Published on March 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

بورے والہ(ڈاکٹر امجد حسین امجد)سلسلہ عالیہ توحیدیہ کی سالانہ روحانی عالمی اجتماع پر کیف سعتوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پر شیخ سلسلہ عالیہ توحیدیہ نے روحانی اسلامی تربیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور سرور کائنات ؐ نے اپنی بعثت مبارکہ کا مقصد ہی اچھے اخلاق کی تکمیل بتایا: ’’مجھے بہترین اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا۔‘‘ آپؐ پر اﷲ جل شانہ کا فضل عظیم ہے ۔ آپؐ کا اخلاق حمیدہ اتنا اعلیٰ ہے کہ آپؐ کو اخلاق جمیلہ کی تمام صفاتِ خیر پر تسلط حاصل ہے آپﷺرحمتہ اللعلمین، آپ ﷺشفیع المذنبین، آپ ﷺافضل الا نبیاء ، سیدالمرسلین اور سردار السالکین ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم مسلمان جن کے لئے حضور اقدس ؐ کو اسوۃ حسنہ یعنی اخلاق حسنہ کا مکمل نمونہ بناکر بھیجا گیا آپؐ کی اطاعت اور اتباع کے حوالے سے کہاں کھڑ ے ہیں ؟لہذآپؐ کے امتی ہونے کے ناطے سے فرقہ واریت ، وعدہ خلافی ، جھوٹ ، تکبر، انا پسندی ، بخل ، عیب جوئی اور غیبت وغیرہ کا تو ایک مسلمان مومن و مومنہ کیساتھ دور کا واسطہ بھی نہیں ہونا چاہیئے! ان خیالات کا اظہار معروف دانشور، مفکر اور سلسلہ عالیہ توحیدیہ کے الشیخ جناب قبلہ غلام رسول شاہد مد ظلہ نے سلسلہ عالیہ توحیدیہ ،نقشبندیہ کے سالانہ عالمی اجتماع کے موقع پر مجلس میلادشریف اورسیرت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کے اختتام پر جناب شیخ سلسلہ عالیہ توحیدیہ پیر غلام رسول شاہد نے عالمِ اسلام کی یکجہتی ،سربلندی اور ملک و ملت کی فلاح و بقا کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔اس اجتماع میں پوری دنیا سے آئے ہوئے زائرین کی طرح بورے والہ سےحکیم محمدارشد کی سرپرستی میں ایک کثیر تعداد نے شامل ہو کر فیوض وبرکات حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes