سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published on March 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

مینگورہ:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریکٹر سکیل کے مطابق سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 98 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes