بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ تعلیم تک بڑھا رہے ہیں ،لوگوں کو روزگار ملے گا،وزیر اعظم

Published on March 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں اس پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس پروگرام کے تحت خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کر خود کفیل کیا گیا اس ایجوکیشن پروگرام سے مستفید ہو کر لوگ باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) گریجویشن انڈومنٹ فنڈ کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں بی آئی ایس پی کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں توقع ہے کہ آئندہ حکومت بھی بی آئی ایس پی پروگرام کو جاری رکھے گی۔ ایجوکیشن پروگرام سے مستفید ہو کر لوگ باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ اس پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کی فرہامی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس پروگرام کے تحت خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کر خود کفیل کیا گیا ہم نے ملک کے مستحق افراد کو بی آئی ایس پی کے پروگراموں میں شامل کیا وزیراعظم نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے لئے ایک ارب روپے کا بھی اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes