سلمان خان اور کترینہ کیف کی حفاظت کیلیے فوج کی خدمات حاصل

Published on October 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

ابو ظہبی(یواین پی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی حفاظت کے لیے یو اے ای کی فوج نے سیکیورٹی فراہم کردی۔ پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے کے بعد اُن کی جگہ بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا ہے اور آج کل بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور کترینہ ابوظہبی میں فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور اومان کے سنگم پر واقع میزیاد بارڈرکسی بھی خطرے کے پیش نظر سلمان خان، کترینہ کیف اور فلم کی پوری ٹیم کی حفاظت کے لیے متحدہ عرب امارات کی فوج کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان اورکترینہ کیف کے علاوہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی شامل ہیں۔ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题