گل پانڑہ نے عمرہ ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

Published on March 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

لاہور(یواین پی) کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ نے عمرہ کرنے کی تصویر شیئر کردی.پشتو گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ گل پانڑہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمرہ اداکرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔ مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تصویر میں گل پانڑہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور اپنے سر کو سکارف سے ڈھانپ رکھا ہے۔ گلوکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یا اللہ! ہر کسی کو اپنے گھر آنے کا موقع عطا کر،اللہ کے فضل سے یقینا میں اس سیارے پر خوش قسمت ترین لڑکی ہوں۔وقت پیدا کرنے والے کیلئے وقت بنائیں گل پانڑہ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog