چیئرمین سینٹ کیخلاف وزیر اعظم کا بیان افسوسناک،وفاقی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Published on March 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments


کوئٹہ(یوا ین پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سینیٹ کے چےئرمین کے حوالے سے وزریراعظم کے بیان پر افسوس ہوا معلوم نہیں کہ اس نے اس طرح بیان کیوں دیا وزیر اعظم سے ملا قات کے دوران صوبے کے مسائل حل نہ کرنے کا شکوہ کیا اور ان پر واضح کیا کہ بلوچستان ملک کے ترقی کا زینہ ہے گوادر کیلئے وزیر اعظم نے ایک ارب روپے کا اعلان کیا اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا سابقہ حکومتوں کا حساب ہم سے مانگا جارہا ہے اور سابقہ حکومت میں مزے لوٹنے والے وزراء ہم پر بلا جواز تنقید کر رہے ہیں نئی جماعت حالات اور وقت کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان چائے جتنے بھی اختلافات ہو لیکن ایسے اختلافات نہیں کرنا چاہئے جس سے بلوچستان کی ترقی پر اثر پڑیں بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں وفاقی پی ایس دی پی میں کٹوتی کے ساتھ گوادر کیلئے ایک ارب روپے کا جو اعلان کیا اس پر بھی آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ گوادر بلوچستان اورملک کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم صوبہ ہے وفاقی حکومت کو چاہئے کہ گوادر کی جتنے بھی مسائل ہے وہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے لیکن وہ اعلان کر دہ رقم پر بھی عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اگر وزیر اعظم پاکستان شاہد خا قان عباسی ہے تو ٹھیک ہے اگر کل کوئی اور آگیا تو پھر غلط ہے اس طرح سیا ست اور جمہوریت ٹھیک نہیں بلکہ ہر پارٹی کو چاہئے کہ وہ دوسرے پارٹی کی مینڈیٹ کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیا سی جماعتوں پر مشتمل بلوچستان عوامی پارٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ نیا جماعت حالت اور وقت کی ضرورت ہے انہو نے کہا ہے کہ سینیٹ کے چےئرمین کے حوالے سے وزریراعظم کے بیان پر افسوس ہوا معلوم نہیں کہ اس نے اس طرح بیان کیوں دیا وزیر اعظم سے ملا قات کے دوران صوبے کے مسائل حل نہ کرنے کا شکوہ کیا اور ان پر واضح کیا کہ بلوچستان ملک کے ترقی کا زینہ ہے گوادر کیلئے وزیر اعظم نے ایک ارب روپے کا اعلان کیا اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا سابقہ حکومتوں کا حساب ہم سے مانگا جارہا ہے اور سابقہ حکومت میں مزے لوٹنے والے وزراء ہم پر بلا جواز تنقید کر رہے ہیں نئی جماعت حالات اور وقت کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme