حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہو کر اپنے مخالفین کا قتل عام کروانے کی راوش پر چل نکلے ہیں ‘ پیپلز پارٹی

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

5
لاہور (یوا ین پی)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود ،پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشاء دولتانہ نے ہارون آباد میں اعجاز الحق گروپ کے مسلح غندہ عناصرکی جانب سے انتظامیہ ہارون آباد کے سرپرستی میں کھولے عام اسلحہ کے بے دریغ استعمال اور فائرنگ کے ذریعے پارٹی کارکن امتیاز رندھاواکی شہادت اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شوکت محمودبسراء سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کو شدید زخمی کیے جانے کے واقعہ پر گہری تشویش اور سخت ردِ عمل میں کہا ہے کہ حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہو کر اپنے مخالفین اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو انتقامی سیاسی بنیادوں پر ریاستی انتظامیہ کی سرپرستی میں ان کا قتل عام کروانے کی راوش پر چل نکلے ہیں جس کے نتائج بھیانک نکلیں گے وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیرا علیٰ پنجاب اس واقعہ کی فوری تحقیقات اور مجرموں کا گرفتا ر کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت صوبے میں امن و امان کوقائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جنہوں نے اپنے مزموم عزائم اور سیاسی خواہشات کے حصول کے لیے پر امن صوبے کو دہشت گردوں اور غنڈہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے پیپلز پارٹی اس واقعہ پر خاموش تماشائی نہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی طاقت رکھتی ہے واضح رہے کہ ہارون آبا د میں ممبرقومی اسمبلی اعجاز الحق اور DSPکے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو حراسا ں کیے جانے پر احتجاج اور بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ لگانے کے موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شوکت بسراء اور ان کے ساتھیوں سمیت پارٹی کارکنوں پر انتظامیہ کی سرپرستی میں مسلح افراد نے کھلے عام فائرنگ کرتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک پارٹی کارکن موقع پر شہید جب کہ شوکت بسراء سمیت دیگر پارٹی کارکنان شدید زخمی ہو گئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog