حضورنبی کریم ﷺ کی ذات گرامی تمام جہانوں کے لیے رحمت ہے، نذیر احمد ارائیں

Published on January 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 650)      No Comments

\"Nazir
وہاڑی( یو این پی)ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں نے کہا ہے کہ حضورنبی کریم ﷺ کی ذات گرامی تمام جہانوں کے لیے رحمت ہے اور آپ ﷺ کا طرز حیات ہمارے لیے نمونہ ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں میلادالنبیﷺکے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی چودھری محمد اشرف،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالصبور سکھیرا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری محمد یونس شاہدجیل کا سٹاف اور قیدی موجود تھے ۔چودھری نذیر احمد ارائیں ایم این اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے معاشرتی بگاڑ میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق مسلمان علم اور عمل کو اپنی ذات کا حصہ بنا لیں تو نہ صرف معاشرتی تفریق ، ظلم و زیادتی اور ناانصافی کو ختم کیا جاسکتا ہے بلکہ عملی مسلمان بن کرہم دنیا پر حکمرانی کر سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ نبی ﷺکی پوری زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں نبی آخرالزمان ﷺ کے امتی ہونے پر فخر ہے اللہ رب العزت نے بھی محمد ﷺکے ذکر کو بلند کیا ہے انہوں نے جیل میں موجود قیدیوں سے کہا کہ وہ اسلام کی تعلیمات حاصل کریں اور اسے اپنی زندگی میں اپنا کر آئندہ جرائم سے کنارہ کشی کر کے ایک پرامن شہری بن جائیں۔تقریب سے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل چودھری محمد اشرف نے بھی خطاب کیا#

پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے،جواد اکرم
وہاڑی( یو این پی )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک اور لاعلاج مرض ہے والدین کی معمولی سی کوتاہی ان کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے اس لیے والدین اپنے بچوں کے محفوط مستقبل کی خاطر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں20جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر ، ای ڈی او زراعت چودھری شہزاد صابر، ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید چشتی ،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ، ڈاکٹر غلام محی الدین ،ڈاکٹراحمد نواز، پی آر ایس پی کے عامر قریشی، اور ڈی ایس وی محمد اظہر بٹ اور ذوالفقار شریک تھیشریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے پولیو مہم کو قومی فریضہ کے طور پر انجام دیں اور پولیو سٹاف کی کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کیا جائے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائی علاقوں ‘ بھٹہ خشت‘ خانہ بدوشوں ‘اور پختون آبادیوں میں خصوصی طور پرتوجہ دی جائے اور دشوار علاقوں میں خصوصی طور پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی پولیو ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کریں انہوں نے کہاکہ اگر کسی علاقہ میں والدین پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کریں تو اس بارے میں فوری متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے جہاں پہلے ہی پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف کارروائی کے بارے میں ہدایات بھجوائی جاچکی ہیں اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ داکٹر الطاف گوہر نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے5لاکھ 13ہزار781 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے اس مقصد کے لیے1206ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور ان کی تربیت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ان میں سے1013ٹیمیں گھر گھر جا کر 102ٹیمیں بس ،ویگن اسٹینڈز؍اسٹاپس، ریلوے اسٹیشنز اور91ٹیمیں مختلف سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نہ پہنچے یا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ٹال فری نمبر0800-12012پر مفت کال کے ذریعے اطلاع دیں #

تمام اہم شاہرات پر خوشنما اور دیدہ زیب پودے لگائے گئے ہیں، طارق محمود
وہاڑی( یو این پی) ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات وہاڑی طارق محمود نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت شہر کر سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس مقصد کے تحت شہری حدود سے گزرنے والی تمام اہم شاہرات پر خوشنما اور دیدہ زیب پودے لگائے گئے ہیں اور گرین بیلٹس قائم کی گئی ہیں جن کی دیکھ بھال کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں گنے کی اوورلوڈ ٹرالیوں کی آمدورفت سے بعض مقامات پر پودے خراب ہو رہے ہیں جس کے لیے ڈی پی او وہاڑی سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اور علاقہ ایس ایچ او کے ذریعے ان ٹرالی ڈرائیوروں کوپابند کریں کہ وہ سڑک کے میڈیم میں لگے پودوں سے دور رکھ کر ٹرالی گزاریں#

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme