خواتین کڈز کلب کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب ، صحر فہد کی شرکت

Published on March 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) تقریب میں کڈز کلب جدہ کی ممبران عہدے درانُ پاکستان بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد شرکت کی اور خواتین کے حقوق کے متعلق گفتگو کی گئی۔تقریب سے کلب کی چئیر پرسن صحر فہد کا کہنا تھا کے خواتین کے عالمی دن پر ان ماؤں بہنوں بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت میں کردار ادا کرتی ہیں اور میرا یہ پیغام ہے کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اود دیار غیر میں ہم سعودیہ حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں کے حکومت نے اسلامی قوانین کے مطابق خواتین کو آزادی دی اور ڈرائیونگ سمیت دیگر شعبوں میں سامنے آنے کا موقع فراہم کیا ۔تقریب سے کڈز کلب کی نوجوان ممبران ثوبیہ خان اور صائمہ کا کہنا تھا کے ہمارا کلب سعودیہ میں خواتین کو نہ صرف ایک تفریح پروگرام فراہم کرتا ہے بلکہ ہم نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی کونسلنگ کا کام بھی کرتی ہیں اور خواتین کے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے سامنے لاتی ہیں اور خواتین کے لیے سامنے آنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں اور آج پوری دنیا میں خواتین ہر شعبے میں مردوں کے برابر کام کرتے ہیں اور اپنے ملک اور گھر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تقریب کے آخر میں کلب کی ممبران جنہوں نے مختلف شعبوں ماڈلنگ گانے اور ڈانس پرفارمنس شو کیا اور کلب کے لیے محنت کی انھیں تحائف اور سرٹفکیٹ بھی دئیے گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题