ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) غلام اللہ روڈ پر پولیس اور ڈاکو ں کے درمیان مقابلہ ، چار ڈاکوں گرفتار ، دو فرار پولیس نے دو الگ الگ مقدمہ درج کرلیے پولولیس نے ڈاکوں سے نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب غلام اللہ بروسر کالونی روڈ پر چھ ڈاکوں نے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اسلحہ کے زور پر آنے جانے والی گاڑیوں کے مسافروں سے لوٹ مار شروع کردی ، تاہم غلام اللہ پولیس کے بروقت پہنچنے کے بعد ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر اندہا دہند فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد علائقہ میدان جنگ بن گیا اور کافی دیر تک پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا پولیس نے ڈاکوں کا محاصرا کر کے چار ڈاکوں کو گرفتار کرلیا ہے ، جن کی پہچان رمضان منچھری ، علی نواز پارھیڑی ، صادق ملاح اور یامین ملاح کے نام سے ہوئے ہے تاہم دو ڈاکوں شہمیر ہولانی اور غلام ملاح مقابلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، ڈی ایس پی ساکرو علی محمد مغل ایس ایچ او فاروق راہپوٹو نے بتایا ہے کہ ڈکیٹی کی اطلاع ملنے کے بعد جیسے ہی پولیس علائقے میں پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس پر اندہا دہند فائرنگ شروع کردی جواب میں پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکوں کا محاصرہ کرکے چار ڈاکوں کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار ڈاکوں سے ایک ٹی ٹی پسٹل چالیس گولیاں موفائل فون ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی ہے گرفتار ڈاکوں مختلف کاروایوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے چھان بین کے بعد اپنے جرم کرنے کا عتراف بھی کرلیا ہے جن کے خلاف دو الگ الگ نوعیت کے مقدمے درج کیے گئے ہیں ۔
پولیس محکمہ میں بھرتیوں میں ملی بھگت کا انکشاف
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ پولیس میں جاری برتیوں کے سلسلے میں مکلی پولیس لائین میں دوسرے مرحلے بھی کانسٹیبل کی 2000 خالی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ پاک آرمی کے نگرانی میں دینے والے نوجوانوں کے جسمانی ٹیسٹ کے طور پر رننگ ٹیسٹ لیا گیا ،جس میں اصل امیدواروں کے بجائے دوسرے نوجوانوں نے رننگ میں حصہ لیا ، جس کے نتیجے میں 5 امیدواروں سمیت 2آن ڈیوٹی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے اوپر پاک آرمی کے حکم مکلی تھانے پر مکلی پولیس کی مدعیت میں قلم 419اور 420 کے تحت ایف آئی آر داخل کردی گئی ، جبکہ ہفتے کے دن اسپورٹس کامپلیکس ٹھٹھہ میں ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے امیدواروں سے رننگ میں ایک سو میٹر کے بجائے دو سو میٹر کی رننگ کرانے کے خلاف امیدواروں نے سخت احتجاج کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کردی ہے جس کی وجہ سے درجنون امیدوار لہولہان ہوگئے مشتعل نوجوان پولیس گردی کے خلاف سخت احتجاج کرکے سڑکوں پر نکل آئیں ہیں نوجوانوں کو جسمانی فٹنس کیلئے مکلی پولیس لائین طلب کیا گیا تھا لیکن ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوگئے جس پر پولیس اہلکاروں نے بے رحمانہ لاٹھی شروع کردی جس کے نتیجے میں درجنوں امیدوار لہولہان ہوگئے پولیس کے بے رحمانہ عمل کے خلاف کلچرل کامپلیکس کے سامنے جمع ہوکر شدید احتجاج کرنے لگیں اور دہرنہ دیکر قومی شاہرا کو بند کردیا ہے اس موقع نوجوان امیدواروں نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کیلئے اور نوکری دینے کیلئے طلب کرکے لاٹھیاں برسائی، گئی ہے انھون نے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔