سردی میں اضافے کیساتھ ہی گرم ملبوسات کی خریداری شروع ہو گئی

Published on October 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments

022
کوئٹہ (یو این پی)موسم کی انگڑائی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شہری بڑی تعداد میں اتوار بازار میں گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ میں گزشتہ دوروز سے جاری بوندا باندی نے موسم میں گرمی کی شدت کو کم کر کے سردی کا سندیسہ سنایا جس کے باعث شہری اتوار بازار جا پہنچے اور گرم ملبوسات کی خریداری شروع کر دی۔کوٹ، جیکٹس، جوتے اور سویٹرز غرض خود کو سردی سے بچانے کا پورا پورا انتظام کیا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی بڑھ جانے سے اپنے اور بچوں کےلئے گرم ملبوسات کی خریداری کرنے اتوار بازار آئے ہیں، غریب اور متوسط طبقہ بازار سے خریداری کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے ساتھ ساتھ بارش کی آنکھ مچولی بھی آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes