پاکستان کا متنازع کشن گنگا ڈیم کیخلاف عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Published on May 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کےخلاف پاکستان نے عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے،کشن گنگا اور رتلے سمیت دیگر بھارتی منصوبوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے متنازع ڈیم پر بھارت کو کئی تجاویز دی گئیں لیکن پڑوسی ملک نے یکطرفہ طور پر منصوبوں پر کام جاری رکھا جبکہ بھارت کو بتایا گیا تھا کہ ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کردیں جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ معاہدے کی حفاظت کےلئے عالمی بینک کے صدر سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ بھارت کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا غلط بات ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy