مجھے جیل میں ڈالنا ہے ڈال دیں،کال باہر سے بھی آئے گی اور اندر سے بھی :نواز شریف

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کال دینے کی نوبت آتی ہے تو کال دی جانی چاہیے،مجھے جیل میں ڈالنا ہے ڈال دیں،کال باہر سے بھی آئے گی اور اندر سے بھی آئے گی ۔
احتساب عدالت کی پیشی پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ70 سال میں جو کچھ ہواعوام جان چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا وہ جہاں بھی ہوں گے ان کی آوازپر عوام نکلے گی،سب کہہ رہے ہیں کہ میری آواز پر لبیک کہیں گے ۔زرداری صاحب چیف منسٹری سے پہلے حلقوں سے ووٹ تولے لیں،ابھی تو زرداری صاحب نے 400،500 ووٹ لیے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کوبلوچستان اسمبلی،سینیٹ انتخابات کے واقعات کاازخودنوٹس لیناچاہیے۔ورکرز نے بتایا کہ انہیں چھوڑا بھی رات کے اندھیرے میں گیا۔لوگوں کو اٹھائے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔تمام جماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینے کے مساوی مواقع دیے جانے چاہییں۔انتخابات سے قبل ہمار ے ر ہنماو¿ں کیخلاف نیب کے بے بنیادمقدمات بنائے جارہے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ نیب ہمارے رہنماو¿ں کو ہراساں کرنے کا ادارہ بن گیا ہے۔ہم نے جج کولائیو کارروائی دکھانے کا خود کہا اور اپنی بات پر قائم ہیں ۔ احتساب عدالت میں اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔اس کیس کے اندر کیا ہے حقائق پوری قوم کے سامنے آنے چاہییں۔مجھ پر جو کیس چل رہاہے اسے ختم کرنے کے حق میں نہیں۔نیب قانون کونگراں حکومت کےدوران غیر موثر کردیا جائے۔ہماراسیاسی کیریئرگواہ ہے کہ ہم نہ کبھی اپنے موقف سے ہٹے نہ کوئی یوٹرن لیا۔ہم نظریاتی لوگ ہیں اور میرے دائیں بائیں نظریاتی لوگ ہی بیٹھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں سب کےلیے مساوی مواقع ہونے چاہیں۔گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان نے جو باتیں کیں ان کی تائید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی مخصوص طبقے کا ملک نہیں سب کا ملک ہے۔مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نکال دیا گیا۔عمران خان نے اپنا جرم تسلیم کیا انھیں کچھ نہیں کہا گیا۔چیرمین سینیٹ کیسے بنے،ووٹ بیچے گئے خریدے گئے،کیا کسی نےنوٹس لیا ۔بلوچستان میں جو کچھ ہوا،اس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا؟لیناچاہیے تھا۔
احتساب عدالت کی پیشی پرپہلی د فعہ محمود اچکزئی اور حاصل برنجو ان کے ہمراہ تھے۔جہاں نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے کرپشن کی ہوتی تو آج یہ لوگ ان کے ساتھ نہ ہوتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog