وزیر اعظم کی افغان صدرسے و فود کی سطح پرملاقات

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

کابل(یواین پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے افغان صدرسے وفود کی سطح پر ملاقات کی ہے جس میں امن مذاکرات اور افغان مہاجرین کی واپسی سمیت کئی امور زیر بحث آئے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی افغان صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اورافغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریزاور دونوں ملکوں کے درمیان ویزاپالیسی آسان بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔
افغان صدارتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدرسے و فود کی سطح پرملاقات کی جس میں باہمی تعلقات،دہشتگردی کیخلاف جنگ اورعلاقائی روابط پرگفتگو ہوئی ،اس کے علاوہ اس ملاقات میں ریل روڈمنصوبوں،قیدیوں کے تبادلے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں فریق افغان مہاجرین کی واپسی کی ٹائم لائن اور میکینزم بنانے پرمتفق ہوگئے ہیں اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ صورتحال کومذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہیے۔
افغان صدارتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین ہائی پیس کونسل استادکریم خلیلی سے بھی ملاقات کی ہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی افغان صدراورچیف ایگزیکٹوسے ا ہم ملاقاتیں ہوئی جس میںدوطرفہ سلامتی امور،افغان مصالحتی عمل سے متعلق حکمت عملی پرمذاکرات ہوئے ۔پاکستان نے ا فغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے پلان سے بھی آگاہ کیاجبکہ وزیراعظم نے ا فغان صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔وزیراعظم نے پا کستان کی حکمت عملی سے متعلق افغان وفدکواعتماد میں لیاجبکہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے مختلف سٹیک ہولڈر سے مشاورت پر بریف کیا ۔ملاقات میں افغان صدرنے افغان طالبان کو کی جانے والی مذاکراتی پیش کش پربریف کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes