آرمی چیف سے برطانوی جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات،دوطرفہ امور سمیت علاقائی صورتحال پر غور:آئی ایس پی آر

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف آف جنرل سٹاف برطانیہ جنرل نکولس پیٹرک کے درمیان ہونے والے ملاقات میں دوطرفہ امور سمیت علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئے ہوئے چیف آف جنرل سٹاف برطانیہ جنرل نکولس پیٹرک نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے علاقائی امن واستحکام کیلیے مشترکہ فریم ورک کے تحت ایکشن کی ضرورت پرزوردیا جبکہ جنرل نکولس پیٹرک نے د ہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل نکولس پیٹرک نے پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پرحالیہ اقدامات اور سرحدپرباڑلگانے کے اقدام کو بھی سراہا، انہوں نے پیغام پاکستان فتوے کی بھی تعریف کی۔آرمی چیف کے ہمراہ جنرل نکولس پیٹرک نے بلوچستان کے علاقے گردی جنگل کابھی دورہ کیاجہاں آج کل زیادہ تر افغان پناہ گزین رہائش پذیرہیں اس سے قبل 1979 میں یہ ایک چھوٹا سا گاوں تھا جہاں سمگلرزاوردہشتگردوں کوتخریبی کارروائیوں کیلیے مددملتی تھی جبکہ وقت کےساتھ ساتھ علاقہ مجرموں اورمنشیات فروشوں کا گڑھ بن گیاتھا،تاہم پاک فوج کی کارروائیوں سے یہ علاقہ اب مجرموں سے پا ک ہوچکا ہے۔برطانوی وفد نے سرحدی قصبے برابچہ کا بھی دورہ کیا ، جبکہ ان دوروں میںبرطانوی ہائی کمشنر،دفاعی اتاشی ،کمانڈرجنوبی کمانڈ بھی جنرل نکولس پیٹر ک کے ہمراہ تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفدکوصوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال،آپریشنزپرتفصیلی بریفنگ دی گئی انہوں نے ا نسداددہشتگردی کیلیے آپریشن میں پاک فوج کی صلاحیتوں اورعزم کوسراہا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes