بھارتی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ملیحہ لودھی

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

نیو یارک(یواین پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے۔ملیحہ لودھی پاکستان ہاﺅس نیویارک میں منعقدہ کشمیر سالیڈیریٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پر لڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل اور مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور امریکا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes