کورونا وائرس کے شبہ میں290افراد کو طبی معائنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا

Published on March 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments


جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق سعودی صحت حکام نے کورونا وائرس کے شبے میں 290 سے زیادہ افراد کا طبی معائنہ کیا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی وائرس میں مبتلا نہیں پایا گیا۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ایران سے بحرین کے راستے سعودی عرب پہنچنے والا ایک شہری کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ طبی معائنے سے یہ بات ثابت ہوگئی۔ اسے ہسپتال میں الگ تھلگ کرکے علاج کیا جارہا ہے۔کورونا وائرس کی جائزہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا سعودی عرب میں 17 ادارے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں ۔وزیر صحت کے مطابق’ سعودی عرب کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو قابو کرنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy