ضلع کے تمام محکمے 5 فروری کو “یوم یکجہتی کشمیر” روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منائيں غضنفر علی قادری

Published on February 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے اپنے ایک مراسلہ میں محکمہ تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، روینیو، پولیس، زراعت، لائیواسٹاک، فشریز سمیت ضلع کے دیگر تمام محکموں کے افسران کو ہدیت کی ہے کہ 5- فروری 2022ء کو “یوم یکجہتی کشمیر” روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں اور سرکاری عمارتوں و دیگر نمایاں مقامات پر کشمیر اور پاکستان کے پرچم اور پینافلیکس آویزاں کرکے بازوں پر سیاہ ربن لگا کر معصوم کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کے مظالم کو اجاگر کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت 5- فروری 2022ء بوقت 11 بجہ تمام محکمے بشمول اسکولز اور این جی اوز یوم یکجہتی کشمیر کے متعلق پرچم، بینرز اور پینافلیکس کے ہمراہ ڈی سی آفس پہنچ کر شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ سیاسی اور اخلاقی وابستگی اور کشمیریوں کی بھارت سے علیحدگی کی کوششوں اور تنازعہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes