دو راتیں جیل میں گزارنے کے بعد سلمان خان کی ضمانت منظور ہوگئی

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments

ممبئی (یواین پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی درخواست ضمانت کو منظور کر لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق جودھ پور کی دو روز قبل عدالت نے سلمان خان کو کالا ہرن مارنے کے جرم میں 5سال قید کی سزا سنائی جس پر اداکار کی جانب سے گزشتہ روز ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر 25، 25 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سلمان خان کو بغیر اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔کچھ دیر میں سلمان خان کو رہا کردیا جائے گا ۔سلمان خان کی ضمانت منظور ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد اس وقت پورے بھارت میں جشن کا سماں ہے ،لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اور اپنی اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔دوسری جانب سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ میں بھی جشن کا سما ع ہے اور اس وقت ان کے گارڈز بھی خوشی میں گانے گا رہے ہیں اور اداکار کے گھر مبارکباد ینے کے لیے آنے والوں کی بھی لائنیں لگ گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو 2قبل روز عدالت کی جانب سے 5 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے فوری بعد ان کے وکلاء نے سزا پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔عدالتی فیصلے کے بعد دبنگ خان کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 2 راتیں گزاریں لیکن اب عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme