وزیراعلیٰ شہبازشریف سے جنوبی کورین سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

لاہور(یواین پی)پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے جنوبی کوریاکے سفیر کاک سن کیونے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اورتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔جنوبی کورین سفیر کاک سن کیونے کہا کہ صوبے کی عوام کیلیے شہبازشریف نے غیرمعمولی اندازمیں کام کیا۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں۔عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پراپنی مزید توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔اسی موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی کوریا نے قیادت کے وژن کے تحت تیزی سے ترقی کی ہے۔جنوبی کوریا کی ترقی ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔جنوبی کوریا کی کئی کمپنیاں پنجاب میں کام کر رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes