سابق وزراءاعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور ثنااللہ زہری کل سپریم کورٹ طلب

Published on April 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 718)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)سپریم کورٹ نے کالجزاورہسپتالوں کی حالت زارسے متعلق کیسزکی سماعت کے دوران سابق وزراءاعلیٰ بلوچستان سردار عبدالمالک بلوچ اورثنا اللہ زہری کو کل عدالت طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو طلب کرنے پروزیرتعلیم،وزیرصحت کیساتھ عدالت پیش ہوئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت کی سہولتوں سے متعلق آگاہ کیا چیف جسٹس پاکستان نے وزیراعلیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ صحت،تعلیم اورپانی عوام کابنیادی حق ہے،یہاں توکوئی پالیسی بھی نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ابھی حکومت سنبھالی ہے،حالات بہترکرنےکی کوشش کررہا ہوں،بی ایم سی اورسول ہسپتال کے دورے کئے ہیںاورغفلت کےمرتکب افرادکوہٹادیا ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کم ہیں،پالیسی بھی نہیں،پالیسی کاڈرافٹ تیارکرلیا،آج کابینہ میں لائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ گوکہ آپ پراتنی ذمہ داری نہیں لیکن یہ سب کس نے کرناہے؟۔چیف جسٹس نے سابق وزراءاعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور ثنا اللہ زہری کو کل عدالت میں طلب کر لیا، چیف جسٹس نے کہا کہ عبدالمالک بلوچ 4 سال تک وزیراعلیٰ رہے ،عدالت میں وہ آکر بتائیں انہوں نے اس دوران کیا کام کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog