کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کویت ۔پاکستان سمیت تمام ان ممالک جن پر پابندی عائد تھی آئندہ ماہ (فروری ) میں ویزہ پر عائد پابندی اٹھالے گا ۔کویت میں نئے شہرتعمیر کئے جارہے ہیں جہاں مزدوروں کی اشدضرورت ہے ۔اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جہاں یہ فیصلہ کیاگیاکہ پاکستان سمیت ان تمام ممالک کے شہریوں پر عائد پابندی ختم کی جائے تاکہ کویت کی تعمیر وترقی میں پیش رفت ہوسکے