آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی، سینیٹر فیصل جاوید

Published on August 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی، طلباجیسے سیرت طیبہ ﷺکا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائیگا۔سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائیگی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ طلباجیسے سیرت طیبہﷺ کامطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا، جو کامیابیاں نبی کریم ؐکو ملیں دنیا میں وہ کسی اور انسان کو نہیں ملیں، سیرت النبی ؐ کو پڑھانے سے ہمارے بچے نبیؐآخر الزماں ﷺکی زندگی سے سیکھ سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes