ملک میں امن و استحکام غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہے: آرمی چیف

Published on April 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

راو لپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں عسکری حکام ، غازیوں اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو اعزازات دیئے گئے جن میں 32 افسران کوستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 2 افسران کو تمغہ جر آت اور 33 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا جب کہ 4افسروں اور جوانوں کو یو این میڈل دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog