بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

Published on April 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments


سری نگر(یو این پی)وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے، بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی شہادتوں اور کم سن آصفہ کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں دو ہفتے قبل فورسز کے ہاتھوں زخمی ہوا نوجوان 21سالہ عامر حمید لون شیر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں دم ٹوڈ بیٹھا۔ 21سالہ عامر حمید لون ساکن چتر گل کنگن کو3اپریل کو شدید زخمی ہوجانے کے بعد سکمز میں داخل کیا گیا تھا۔ تقریبادو ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح دم توڑ بیٹھاعامر کی موت کی خبر پھیلتے ہی گاندربل ضلع کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی گئی ۔ان علاقوں میں تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے آج بند اور ٹریفک معطل ہے۔کٹھوعہ سانحہ پر ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں کے نعروں سے پریس کالونی گونج اٹھا اور مقتولہ بچی کیلئے انصاف کی فراہمی اور ملوثین کے خلاف پھانسی دینے کی غرض سے آواز بلند کرکے قریب یکے بعد دیگر 9احتجاج مظاہرے ہوئے ۔ فیڈریشن آف چیمبرز اینڈ اینڈسٹریز، جسٹس فار آصفہ فورم، لالچوک ٹریڈرز،وائس آف پیپل اور جموں وکشمیر آر ٹی آئی مومنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے کٹھوعہ سانحہ کے قاتلوں کو پھانسی دینے اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف نہ صرف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بلکہ مکمل تحقیقات کر کے کیس میں حائل رکاوٹوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ مظاہرین کٹھوعہ سانحہ کے قاتلوں کو پھانسی دو،بی جے پی کی غنڈا گردی نہیں چلے گی اورجموں کے مسلمانو ہم تمہارے ساتھ ہے کا نعرہ بلند کر رہے تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڑ بھی اٹھا رکھے تھے،جن پربچی کی تصاویر چسپاں کی گئی تھی۔احتجاجی تاجر وں، صنعت کاروں ،سول سوساٹی انجمنوں اور دکانداروں نے بھاجپا کے وزرا کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی ۔اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فیڈریشن آف چیمبرزکے سابق صدر شکیل قلندر نے کٹھوعہ سانحہ کے کیس کو سرینگر منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کورٹ میں انصاف ملنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے جموں اور کشمیر میں رہ رہے انسانیت پسند عوام سے مقتولہ بچی کو انصاف فراہم کرنے کے لئے یک جٹ ہو کر مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کے لئے اپنی آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس طرح کا بہیمانہ عمل دوبارہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ سانحہ کو مذہب اور سیاست کا رنگ نہ دیا جائے بلکہ یہ ایک معصوم بچی کے ساتھ ہوئی بربریت کا معاملہ ہے جس کے متعلق عدلیہ کو ریاستی کرائم برانچ کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے مطابق ہی اپنا فیصلہ کرنا چاہئے ۔حال ہی میں بنائی گئی وائس آف پیپل تنظیم کے سید عمر سہیل نے کٹھوعہ سانحہ میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو اس بہیمانہ جرم کے لئے پھانسی پر لٹکانا چاہئے تاکہ دوسرے لوگ ایسے وحشیانہ فعل کا ارتکاب نہ کرسکے ۔انہوں نے وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت ملک بھر کے سیکولر نظریہ رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقتولہ بچی اور لواحقین کو انصاف دلانے اور ملوثین کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے یک جٹ ہو کر آگے آئیں۔کٹھوعہ سانحہ پرہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ جسٹس فار فورم نے ایک احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے پرتاپ پارک سرینگر میں کینڈل مارچ کیا ۔مظاہرین نے مخلوط حکومت اور بے دخل کئے گئے بھاجپا کے دو وزرا کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ۔مظاہرین پرتاپ پارک میں جمع ہوئے اور کینڈل مارچ کرتے ہوئے یہ عزم دہریا کہ یہ احتجاجی تب تک جاری رہے گا جب تک نہ مقتول بچی کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا نہ دی جائے۔لالچوک ٹریڈریس نے سرکار پر کٹھوعہ سانحہ میں ملوث قاتلوں کو چھوٹ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک نہ مقتولہ بچی کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا نہیں دی جائے ۔ جموں وکشمیر آر ٹی آئی مومنٹ نے بار ایسو سی ایشن جموں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کے قاتلوں نے جس بے رحمی اور بربریت کے ساتھ اس کی عصمت دری کے بعد قتل کیا ،ان کے لئے پھانسی کے بغیر اور کوئی معقول سزا نہیں ہوسکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme