شاہدآفریدی نے قومی ہیرو منصور احمد کے علاج کا بیڑااٹھالیا

Published on April 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments


لاہور (یوا ین پی)سابق کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شدید علالت کا شکار اولمپیئن گول کیپرمنصور احمد کی عیادت کی، انہوں نے قلب اور جگر کی بیماری کے سبب موت اور زندگی کی کشمکش کے شکار سابق قومی کپتان کی مزاج پرسی کی اور کہا وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائیگا، اس ضمن میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔ آفریدی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ سمیت کئی ممالک کو منصور احمدکی ہیلتھ رپورٹ بھیج رہے ہیں،اس کی روشنی میں اقدامات کرینگے ،جہاں سے منصور احمد کہیں گے علاج کروائیں گے اور جیسے ہی وہ سفر کے قابل ہونگے علاج کیلئے بھیج دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes