سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ،چیف جسٹس ثاقب نثار اطلاع ملتے ہی ان کے گھر پہنچ گئے

Published on April 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

لاہور(یواین پی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، چیف جسٹس ثاقب نثار اطلاع ملتے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر فائرنگ گزشتہ رات اور آج صبح کی گئی ،چیف جسٹس آف پاکستان اطلاع ملتے ہی ان کے گھر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثارخودساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما ریفرنس میں نگران جج ہیں،اس کے علاوہ وہ پاناما سمیت اہم مقدمات اور فیصلوں کا حصہ رہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy