پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپراستعمال ہونگے

Published on April 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال ہونگے جس کے لئے الیکشن کمیشن نے نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا۔ نجی چینل کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جب کہ نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ کی خریداری کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے کاغذ کی خریداری اور چھپائی کے لیے ایڈوانس رقم بھی جاری کردی ہے جو کہ پرنٹنگ پریس کارپوریشن، پوسٹل پرنٹنگ اور نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو دی گئی۔بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题