حکومت کوبجٹ پیش کرنے سے روکنے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

Published on April 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

لاہور(یواین پی)حکومت کوبجٹ پیش کرنے سے روکنے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست عوامی تحریک کے خرم نوازگنڈاپور نے دائرکی۔درخواستگزار نے وکیل کی جانب سے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں 44روز باقی ہیں،حکومت جلدبازی میں بجٹ پیش کرناچاہتی ہے۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ حکومتی اقدام آئین کے آرٹیکل 5کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کوبجٹ پیش کرنے سے روکنے کاحکم جاری کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes